Nestle Pakistan

نیسلے پاکستان کا احسن اقدام ۔ پیپر سٹرا متعارف کرادئیے، اس اقدام سے سینکڑوں ملین سے زائد پلاسٹک سٹرا کا خاتمہ ہوگا

اسلام آباد ۔ نیسلے پاکستان کا احسن قدم۔ پیپر سٹرا متعارف کرادئیے،اس اقدام سے سینکڑوں ملین سے زائد پلاسٹک سٹرا کا خاتمہ ہوگا۔ اس طرح  نیسلے پاکستان پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس کا یہ اقدام پالوشن کے خاتمہ کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ جو نیسلے پاکستان کے سسٹین ابیلیٹی ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔یہ اقدام کمپنی کے اپنے 100 فیصد پیکیجنگ کو 2025تک ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عالمی عہد کے مطابق ہے۔ نیسلے پاکستان کی مصنوعات جس میں عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ نیسلے پاکستان کے نیسلے پاکستان کے برانڈزNESVITA, ،MILO NESFRUTA، FRUITAVITALS اورNESCAFEکی آر ٹی ڈی مصنوعات اب فاریسٹ سٹیوورڈشپ کائونسل (FSC)کے تصدیق شدہ پیپر سے تیارکردہ پیپر سٹرا کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ثامر شدید، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا’’ہم نے تیار مشروبات کی تمام مصنوعات میں پیپر سٹرا متعارف کر ائے ہیں جنہیں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ حاصل کیا گیا ہے جو معیار کی سخت شرائط پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ پینے کیلئے محفوظ ہیں۔‘‘نیسلے کے پائیدار پیکیجنگ ٹرانسفارمیشن کے عالمی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے ثامر شدید نے کہا ’’ ہمارا وژن ہے کہ ہماری پیکجنگ ویسٹ کو زمین ،سمندروں ، جھیلوں اور دریائوں میں ٹھکانے نہیں لگایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے 2025تک پلاسٹک پیکیجنگ کو100فیصد دوبارہ قابل استعمال بنانے یا ری سائیکل کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور پیپرز سٹرا کی طرف منتقلی اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ثامر شدید کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ پلاسٹک سٹرا استعمال کرتے ہیں اس لئے پیپر سٹرا کی طرف منتقلی سے صارفین کومختلف تجربے کا سامنا کرنا پڑے گا۔’’ہم پاکستان بھر میں نیسلے کے لاکھوں قابل اعتماد صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس تبدیلی کو قبول کرتے ہوئے مزید پائیدار مستقبل کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔‘‘پلاسٹک پیکجنگ کے چیلنجز اور اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ثامر شدید نے واضح کیا کہ ’’ پلاسٹک پیکیجنگ صارفین تک اعلیٰ معیار کی خوراک اور مشروبات کی محفوظ انداز میں فراہمی اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہمیں تبدیلی لانے سے قبل متبادل کے بارے میں محتاط انداز میں غور کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ہمیں یقین ہے کہ صحیح سوچ کے ساتھ پلاسٹک کو اکٹھا کرنا اور اس کی ری سائیکلنگ ماحول پر مضر اثرات مرتب کئے بغیر ممکن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں