وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنےکی منظوری دے دی۔
حکومت رمضان المبارک کے دوران 5 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کررکھا ہے تاہم اب ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک میں انتہائی مستحق گھرانوں کو مفت آٹا ملےگا۔
غریب عوام کے لئے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پیکیج وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں غریب طبقے کو خصوصی ریلیف پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنےکی منظوری دے دی۔
پہلے مرحلے میں مفت آٹا پنجاب میں دیا جائے گا، پھر اس کا دائرہ دوسرے صوبوں تک بڑھا دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہا ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ، رمضان پیکیج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔