پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کی نئی تصاویر کے ساتھ اپنا انسٹاگرام اکائونٹ بحال کر دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے عروسی جوڑے پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد کچھ دنوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’بشر مومن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی فروری کے آخری ہفتے میں آسٹریلین گالفر حمزہ امین کے ساتھ ہوئی ہے۔